• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز کل امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل اسلام آباد جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑی اور ٹیم منیجمنٹ کے آفیشلز کل امریکی سفارت خانے پہنچ کر امریکی ویزے کے لیے اپلائی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی امریکی سفارت خانے میں کرکٹ کو فروغ دینے کی سرگرمی میں بھی حصہ لیں گے۔

امریکی سفارت خانے کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے35 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مبنی لسٹ دی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑی برطانوی ویزے کے لیے کاکول کیمپ کے فوراً بعد اپلائی کر چکے ہیں۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد امریکا روانہ ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید