• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، چین تجارتی معاہدہ، خام تیل کی قیمت 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر


امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمت 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برینٹ خام تیل دو ماہ بعد 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 66 ڈالر 46 سینٹس میں فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے تعلقات بہترین ہیں۔ چین کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا، اب میری اور چینی صدرکی حتمی منظوری ہو گی۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مجموعی طور پر 55 فیصد ٹیرف حاصل کر رہا ہے، چین کو ٹیرف 10 فیصد مل رہا ہے۔ چین میگنٹس اور ضروری نایاب معدنیات امریکا کو فراہم کرے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چینی طلباء کی امریکا میں تعلیم سمیت جن چیزوں پر اتفاق ہوا ہے وہ چین کو دیں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید