• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم—فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہو گیا۔

بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے ساتھ معاہدے کا ٹیزر جاری کر دیا۔ ٹیزر میں ممکنہ طور پر بابر اعظم کی کٹ دکھائی گئی ہے۔

سڈنی سکسرز بابر اعظم کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات کل جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کےلیے این او سی جاری کیا تھا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کےلیے 14 دسمبر تا 28 جنوری کےلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی اسی دورانیے کےلیے این او سی جاری ہوا ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کے لیے 18 جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر شائر کےلیے یکم ستمبر تک، حسن علی کو واروکشائر کاؤنٹی کےلیے 30 ستمبر تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید