گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)آپس میں شرط لگا کر برقعہ پہن کر گاڑیوں کو روکنے والے 2منچلے نوجوانوں کو تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس نے گرفتار کر لیا ،تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقہ کے رہائشی محمد شاہ زیب اور علی رضا گزشتہ روز آپس میں 2,2سو روپے کی شرط لگا کر لیڈیز برقعہ پہن کر گاڑیاں روک رہے تھے کہ کس کے اشارے پر گاڑی پہلے رکتی ہے ۔ \تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس نے جب ان دونوں کو مشکوک حرکات کیوجہ سے گرفتار کیا تو ان دونوں نے اپنی ساری روداد سنا دی۔