• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صوبۂ پنجاب کا مالی سال 26-2025ء کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے کا بجٹ اجلاس کل پیر 16 جون کی سہ پہر 3 بجے طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے بجٹ اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

25-2024ء کے ضمنی بجٹ کی منظوری بھی اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

گورنر سلیم حیدر خان نے قواعد کے تحت اجلاس طلب کیا ہے، نوٹیفکیشن تمام وزراء، مشیروں، ارکانِ اسمبلی کو ارسال کیا گیا ہے۔

وزیرِ خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کل مالی سال 26-2025ء کا تخمینہ شدہ بجٹ پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔

اس سے قبل پنجاب کابینہ سے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

وزیرِ خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ترقیاتی ویژن کا آ ئینہ دار ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیرِ خزانہ پنجاب کے مطابق وسائل میں اضافے کے لیے صوبائی اثاثوں کا مؤثر استعمال ترجیحی پالیسی ہو گا، تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کے کامیاب منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں خواتین، بچوں، معذور افراد، محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے تکنیکی و مالی معاونت مہیا کی جائے گی۔

وزیرِ خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، بجٹ معاشی ترقی، شفافیت اور سماجی تحفظ کے اصولوں پر مبنی ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جائے گی، پنجاب کے پسماندہ اضلاع خصوصاَ جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دی جائے گی، پنجاب کا آئندہ بجٹ بھی عوام دوست بجٹ ہو گا۔

تجارتی خبریں سے مزید