• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ میں اضافی دفاعی صلاحتیں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے، امریکی وزیر دفاع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اضافی دفاعی صلاحتیں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی فورسز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اضافی تعیناتی کا مقصد خطے میں ہماری دفاعی پوزیشن کو بڑھانا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکا نے ملٹری ری فیولنگ جہازوں کی بڑی تعداد مشرق وسطیٰ بھیجی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی نقل وحرکت بھی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید