• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری عدنان قتل کیس، سابق ن لیگی سینیٹر چوہدری تنویر شامل تفتیش

فوٹو: مرحوم چوہدری عدنان (دائیں) اور چوہدری تنویر (بائیں)
فوٹو: مرحوم چوہدری عدنان (دائیں) اور چوہدری تنویر (بائیں)

سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قتل کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو شامل تفتیش کرلیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر کو راولپنڈی کی سول لائنز پولیس نے شامل تفتیش کیا اور انکا بیان ریکارڈ کرلیا۔  

چوہدری تنویر نے 24 مئی تک عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے جبکہ عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو بھی جمعہ 24 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام پولیس لائنز کے قریب قتل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید