• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس آفیسرز کو ایس ایچ او جیسے اختیارات دینے کو مسترد کرتے ہیں: سینیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایف پی سی سی آئی کے سینیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض نے کہا ہے کہ ٹیکس آفیسرز کو ایس ایچ او جیسے اختیارات دے دیے گئے، اسے مسترد کرتے ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے سینیئر نائب صدرایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض نے کہا ہے حکومت ہماری نہیں سن رہی ہے۔

ٹیکس آفیسرز کو بزنس اکاؤنٹس سے پیسے نکالنےاور بزنسز پر بلا نوٹس چھاپا مارنے کے اختیارات دے دئیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بزنس مینوں کو چور بولنا بند کیا جائے، ہم اکانومی چلا رہے ہیں۔

نائب صدر ایف پی سی سی آئی امان پراچہ نے کہا ہے کہ پچھلے سال کا ٹیکس ٹارگیٹ کیوں پورا نہیں ہوا؟

نائب صدرایف پی سی سی آئی ناصر نے کہا ہے کئی کاروباری باہر جا چکے، ہم بھی فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید