• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی پاکستانی فارما کمپنیوں کی عالمی ادارۂ صحت سے ایکریڈیشن کرانے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی فارما کمپنیوں کو عالمی ادارۂ صحت سے ایکریڈیشن کرانے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارتِ قومی صحت کے امور کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے وزیرِ اعظم کی شعبۂ صحت میں پائیدار اصلاحات کے لیے اقدامات پر پزیرائی کی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مصطفیٰ کمال، احد چیمہ، وزیرِ مملکت ڈاکٹر مختار احمد اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں کہا کہ ملک بھر میں عوام کے لیے صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

وزیرِاعظم نے پاکستانی فارما کمپنیوں کی عالمی ادارۂ صحت سے ایکریڈیشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت کی ایکریڈیشن سے پاکستانی ادویات کا معیار بہتر ہو سکے گا۔

انہوں نے جعلی ادویات کے مکمل سدباب کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قطعاً قبول نہیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے میڈیکل کالجز میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کالجز کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت کی اور کہا کہ پاکستان میں نرسنگ کے شعبے کا جامع ریویو کیا جائے، شعبہ صحت میں اصلاحات کے نفاذ میں کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

صحت سے مزید