وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی غریب دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ملتان، وہاڑی، رحیم یار خان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور راجن پور سمیت 12 اضلاع کی دیہی خواتین کو گائے اور بھینسیں ملیں گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 55 سال تک کی عمر کی طلاق یافتہ، بیوہ غریب خواتین مفت گائے اور بھینس کےلیے ایپلی کیشن کے ذریعے اپلائی کرسکتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عزم ظاہر کیا کہ دیہات اور شہروں میں غربت کا فرق مٹانا ہے۔