• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کانگو وائرس کا مشتبہ مریض سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال منتقل

کراچی میں کانگو وائرس کے مشتبہ مریض کو جناح اسپتال سے سندھ انفیکشیئس ڈیزیز اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق مریض کی علامات میں 7 دن سے بخار، جسم میں درد اور الٹی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مریض کے خون کے تجزیے میں پلیٹلیٹس کی کمی، شدید بخار اور بلیڈنگ نوٹ کی گئی۔

ڈاکٹروں نے مریض کو ’’وائرل ہیمرجک فیور‘‘ اور ’’ممکنہ کانگو‘‘ کا کیس قرار دیتے ہوئے مریض کو ایمرجنسی میں فوری علاج کے بعد ریفر کیا۔

مریض نے حال ہی میں بقرہ عید پر جانور بھی ذبح کیا تھا۔

صحت سے مزید