• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم آئی سکس کی خاتون سربراہ کو اپنے دادا سے دور رہنے کی ہدایت کیوں کی گئی؟

بلیز میٹریویلی فوٹو برطانوی میڈیا
بلیز میٹریویلی فوٹو برطانوی میڈیا 

برطانوی حکومت نے اپنی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی سکس کی پہلی خاتون سربراہ بلیز میٹریویلی کو اپنے دادا کونسٹینٹین ڈیبرو وسکی سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کی پہلی خاتون سربراہ بننے والی بلیز میٹروویلی کے خاندان سے متعلق ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔

ایم آئی سکس کی 116 سالہ تاریخ میں بلیز کو پہلی خاتون سربراہ نامزد کیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے انہیں ان کے دادا سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، حال ہی میں دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ ان کے دادا، کونسٹنٹین ڈوبروولسکی، دوسری جنگِ عظیم کے دوران نازی جرمنی کے لیے جاسوس تھے۔

رپورٹ کے مطابق کونسٹنٹین ڈوبروولسکی سابق سوویت فوجی تھے جو بعد میں نازی افواج کے چیف انفارمنٹ بن گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید