چین کے علاقے اورمچی میں چائنا یوریشیا ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا گیا۔
چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے سنکیانگ پیپلز گورنمنٹ کے وائس چیئرمین ژولیفان کے ہمراہ پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔
ایکسپو میں این ایل سی اور پاکستان گرین انیشیٹیو پلیٹ فارم نے بھی پہلی بار شرکت کی، پاکستانی آموں کے اسٹال کو کافی پسند کیا گیا۔
پاکستانی سفیر نے چین کے ساتھ مضبوط تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر پاکستان کا مؤقف بیان کیا۔
اس موقع پر پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے چین کی مقامی قیادت، کاروباری اداروں اور میڈیا سے بھی بات چیت کی۔