برمنگھم (جنگ نیوز) برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایک اور امتحان بھارت کا منتظر ہے۔ بدھ سے شروع ہونے والے میچ کیلئے فاسٹ بولنگ کیلئے سازگار وکٹ بنائی گئی ہے۔ برمنگھم میں بھارتی ٹیم کا ریکارڈ انتہائی مایوس کن ہے، اس نے یہاں اب تک 8 میں سے کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا ہے۔ اس کیلئے میچ کی پلیئنگ الیون کا انتخاب معمہ بنا ہوا ہے، اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی شمولیت پر سوالیہ نشان ہے۔ ادھر انگلینڈ نے پہلا میچ جیتنے والی پلیئنگ الیون ہی برقرار رکھی ہے۔ جو فرا آرچر کو جگہ نہیں دی گئی۔دوسری جانب انگلش بورڈ نے سابق اسپنر معین علی کو بطور بولنگ کنسلٹنٹ کوچنگ اسٹاف میں شامل کرلیا ہے۔