جنگ ……
قطر، فیفا ورلڈ کپ میں ایران نے امریکی فٹ بال ٹیم سے شکست کھائی، وہ آٹھ سال کا تھا
ایسا افسردہ ہوا کہ بیمار پڑگیا
وہ خود کو ایسے فٹ بالر کے رُوپ میں دیکھتاجو امریکی ٹیم کو شکست د ےسکے
گیارہ سال کی عمر کو پہنچا تو ایران اسرائیل جنگ چھڑگئی
خاندان سمیت اپنے شہر تہران سےہجرت کرنا پڑی
گاڑی کو حادثہ پیش آگیا،اُسکی ٹانگ ٹوٹ گئی
اسپتال میں چوتھا دِن تھا،جب جنگ بندی کی خبر نشر ہوئی
’تم ٹھیک ہوجاؤ گے، ہم جلدگھر جائیں گے،تمہارے لئے نئی فٹ بال خریدوں گا‘
اُس کا باپ خاموش ہوا تو وہ بولا
اور ٹانگ!!