• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: جمعۃ الوداع پر مساجد و عبادت گاہوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پنجاب میں جمعۃ الوداع کے موقع پر مساجد اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم  نے دہشت گرد اور شر پسند عناصر سمیت مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مساجد سمیت تمام حساس مقامات اور تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب کے مطابق سیکیورٹی کے فرائض کی انجام دہی کے لیے 83 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہیں، مذہبی اور حساس مقامات کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں کے گرد پٹرولنگ بڑھائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حساس مقامات کی مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائیں، علمائے کرام و مشائخ بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کا پرچار کریں۔

قومی خبریں سے مزید