کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے پر مبینہ طور پر پولیس وردی میں ملوث ملزمان کی جانب سے تاجر کو کم مدتی وقت کیلئے اغواء کرنے کے بعد اسکی قیمتی گاڑی اور موبائل فون چھینے کے واقعے کو 10 روز سے زائد گزرجانے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام دیکھائی دے رہے ہے۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانہ کی حدود سپر ہائی وے اسکیم 33 فیکٹری ایریا زون IIکے قریب18 جون 2028 کو پولیس موبائل نما گاڑی میں موجود پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے تاجر محمد جاوید کی گاڑی کو روک کر اسلحہ کے زور پر زبردستی اپنی گاڑی میں بیٹھاکر اغواء کرلیا اور بعد ازاں ملزمان نے تاجر کو مین سپر ہائی وے پر اتار کر اسکی گاڑی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔