کراچی کے مختلف علاقوں میں رات ہلکی بارش ہوئی۔ آج سندھ اور بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش مری میں 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 5 سے 11 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری ہوگیا۔
دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے کابل میں طغیانی کا خدشہ ہے۔