• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 93 ہزار اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیاں، وزیراعلیٰ کا وزیر تعلیم کو خراج تحسین

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹو 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں 93 ہزار اساتذہ کی بھرتیاں مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے اور وزیر تعلیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس عمل سے تعلیم کا معیار بہتر اور شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا۔ 

اُنہوں نے میرٹ پر بھرتیاں مکمل کرنے پر وزیر تعلیم سندھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق تعلیم حکومت سندھ کی ترجیح ہے۔

وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ خواتین، خصوصی افراد اور اقلیتی برادری کے افراد کو موقع دیا گیا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بھرتیوں سے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید