واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورت حال بتا دی۔
ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 73 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 48 ہزار 200 کیوسک ہے جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا نے بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 71 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 600 کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 49 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 100 کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 19 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1515.15 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 38 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1178.05فٹ اور پانی کا ذخیرہ 29 لاکھ 96 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 648.10 فٹ، پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈا نے یہ بھی بتایا کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 71 لاکھ 8 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔