• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیورپول اور پرتگال کے فٹبالر ڈیاگو جوتا بھائی سمیت ٹریفک حادثے میں ہلاک

ڈیاگو جوتا - فوٹو: سوشل میڈیا
ڈیاگو جوتا - فوٹو: سوشل میڈیا

لیورپول اور پرتگال کے فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

اسپینش میڈیا کے مطابق 28 سالہ فٹبالر کی گاڑی جمعرات کی صبح شمالی اسپین میں حادثے کا شکار ہوئی۔

حادثے میں ڈیاگو جوتا کے بھائی آندرے سوا بھی ہلاک ہوگئے۔ آندرے سوا پرتگال میں سیکنڈ ڈویژن لیگ کھیلتے تھے۔

ڈیاگو جوتا گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیتنے والی پرتگال کی ٹیم میں شامل تھے۔

جوتا نے اس سال لیور پول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید