• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان شبمن گل کی مسلسل دوسری سنچری، بھارت کے 310 پر 5 آؤٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کپتان شبمن گل کی مسلسل دوسری سنچری کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن مستحکم پوزیشن بنالی تھی۔ بھارت نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹ پر 310رنز بنائے تھے۔ شمبن گل114اور جڈیجا 41رنز پر کھیل رہے تھے۔ کرس ووکس نے دووکٹ حاصل کئے۔ کے ایل راہول دو رنز بناکر کرس ووکس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔کرن نائیرنے31، اوپنریشوی جیسوال نے87رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 13 چوکے مارے۔ ایجبسٹن برمنگھم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نےسیریز میں ایک صفر کے خسارے میں جانے کے باوجود اپنے صف اول کے فاسٹ بولرجسپریت بمراہ کو آرام دیا۔ شمبن گل نے ٹاس کے وقت تصدیق کی کہ وہ لارڈز ٹیسٹ کھیلیں گے۔

اسپورٹس سے مزید