• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم شہباز شریف ای سی او اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان روانہ

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِاعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان روانہ ہو گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کا موضوع پائیدار اور موسمیاتی طور پر مضبوط مستقبل کے لیے نئی ای سی او وژن ہے۔

وزیرِ اعظم اجلاس میں پاکستان کا مؤقف، علاقائی و عالمی چیلنجز پر رائے پیش کریں گے۔

وزیرِ اعظم اجلاس کے موقع پر دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید