• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، 8 افراد ہلاک، سیکڑوں متاثر

برسلز(نیوزڈیسک)یورپ میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لہربرقرارہے، جہاں اسپین، فرانس اور اٹلی میں اب تک کم از کم 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں افرادمتاثرہوئے ہیں ۔اٹلی کے 18 شہروں میںشدیدگرمی کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ صورتحال کے باعث سوئٹزرلینڈنے جوہری ری ایکٹر بند کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یورپ بدستور شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے ۔یورپ کے متعدد علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔اسپین کے علاقے کاتالونیا میں شدیدگرمی کے باعث جنگل کی آگ نے دو افراد کی جان لے لی۔

دنیا بھر سے سے مزید