• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونخ سے الپس تک کا ریل رابطہ منقطع، مسافر سخت پریشان

برلن(نیوز ڈیسک)جنوبی وسطی یورپ کے ایک اہم پہاڑی سلسلے الپس اور جنوبی جرمن شہر میونخ کے بیچ سفر کرنے کے مرکزی ذریعے ریل کے نظام میں متعدد تکنیکی خرابیوں کے سبب رابطہ منقطع ہونے سے آمد و رفت میں شدید خلل پیدا ہو گیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق الپس کے دامن اور میونخ شہر کے درمیان آمد و رفت کا یہ اہم سلسلہ روزانہ اس روٹ پر سفر کرنے والوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں او تعطیلات منانے والوں کے لیے بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ باویرین ریجنل ریلوے (BRB) کی ویب سائٹ پر اتوار کو یہ اطلاع دی گئی کہ میونخ سینٹرل اسٹیشن اور ہولس کرشن کے قصبے کے درمیان میونخ اور الپس کے دامن میں واقعے علاقوں تک پہنچنے کے لیے اس ٹرین لائن میں خلل جمعے کی سہ پہر سے شروع ہوا جس کے سبب باویرین ریجنل ریلوے (BRB) اور Chiemgau-Inntaland نیٹ ورکس کے ساتھ ساتھ چند اہم مضافاتی ٹرین لائنوں پر چلنے والی ٹرینوں کا سلسلہ بند پڑا ہے۔دریں اثناء جرمن ریلوے ڈوئچے بان نے مسافروں کو ایک متبادل ٹرانسپورٹ ذریعہ فراہم کرتے ہوئے میونخ کے چند اہم ترین ضلعوں کے درمیان بسوں اور بڑی ٹیکسیوں کی سروس فراہم کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس متاثرہ روٹ کی وجہ سے ایک پورا خطہ پریشانی میں مبتلا ہے۔ خاص طور سے سال کے ان دنوں میں میونخ اور الپس کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع علاقوں کے درمیان سفر و سیاحت عروج پر ہوتی ہے اور اس روٹ پر چلنے والی ٹرینیں مسافروں سے بھری ہوتی ہیں۔ نوربرٹ موئے کے مطابق شارٹ نوٹس پر اس سروس کا کوئی متبادل پیش نہیں کیا جا سکتا۔
دنیا بھر سے سے مزید