جدہ (شاہدنعیم) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نےجدہ کے قصر السلام میں انڈونیشیا کے صدر پرابو سوبیانتو کا استقبال کیا انڈونیشیا کے صدر قصرالسلام پہنچے تو سرکاری استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا۔مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور اسے فروغ دینے کے طریقوں کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں سعودی ولی عہد اور انڈونیشیا کے صدر نے سعودی، انڈونیشی سپریم کو آرڈینیشن کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔