ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب میں محکمہ انسداد بدعنوانی نے مملکت کے مختلف سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کو رشوت لینے و دیگر بدعنوانی کے الزامات میں حراست میں لیا جن سے تحقیقات جاری ہیں، گرفتار افراد میں محکمہ کسٹم ، پولیس انسپکٹر ، غیر ملکی شہری اور وزارت تجارت کا اہلکار شامل ۔ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے تفتیشی ٹیم نے رشوت لینے کے الزام میں کسٹم و زکوۃ اتھارٹی کے تعاون سے پورٹ کے دو ملازمین کو رشوت لینے پر حراست میں لیا جنہوں نے بیرون ملک سے آنے والی شپمنٹ کو کلیئرکرنے کے عوض 4 لاکھ ریال رشوت لی تھی۔