آگرہ(این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے ایک رہنما نے تاج محل کے مغربی دروازہ پرواقع پارکنگ کے پاس ʼیلو زون بیریئرʼ کے قریب فائرنگ کی ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ملزم پنکج کمار سنگھ تاج محل کے مغربی دروازے پر آرٹیگا کار سے پہنچا تھا۔ اس نے خود کوبھارتی حکومت کا افسر بتا کر تاج محل کے دروازے تک گاڑی لے جانے کی بات کی، لیکن پولیس نے اسے آگے نہیں جانے دیا۔