اسلام آباد(طاہر خلیل )یکم جنوری 2026 سے زائرین گروپ آرگنائزرز کا نیا سسٹم لاگو ہو گا ،سالار سسٹم کو مکمل منقطع کر دیا جائے گا، زائرین صرف گروپ آرگنائزرز سسٹم کے تحت زیارات کیلئے جا سکیں گے،ایران کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی جبکہ اربعین پر عراق کے لئے 107 خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ،مستقبل میں زائرین کو مزید بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی کے لیے فیری سروس کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں وزیر اعظم کی ہدایت پر ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کےاجلاس میں زائرین کی سہولت و سکیورٹی کے لیے اہم فیصلے کئے گئے ۔