• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بھتہ خوری اور غیر قانونی تعمیرات کی موجد ایم کیو ایم ہے: ترجمان سندھ حکومت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایس بی سی اے اور دیگر اداروں میں سسٹم آج بھی ایم کیو ایم کے ماتحت ہے، کراچی میں بھتہ خوری اور غیر قانونی تعمیرات کی مؤجد ایم کیو ایم ہے۔

سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ آج بھی ایم کیو ایم کے ارکان غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کر رہے ہیں، قانونی بلڈرز کو بھتے کی پرچیاں دے دے کر شہر سے بھگا دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کیوں بھول جاتی ہے کہ شہر میں چائنا کٹنگ کی بانی بھی ایم کیو ایم ہے، ایم کیو ایم مگر مچھ کے آنسو بہا کر ہمدردیاں وصول کرنا چاہتی ہے۔

سعدیہ جاوید نے سوال اٹھایا کہ ایم کیو ایم کے مرکز کے سامنے پارک کی زمین پر قائم غیر قانونی بلڈنگ ہے، کیا کبھی اس عمارت کو گرانے کی درخواست دی؟ کبھی جواب لیا؟

قومی خبریں سے مزید