• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی۔

صدر ٹرمپ نے ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دینے کے اعلان پر دستخط کر دیے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اعلان کا مقصد امدادی سرگرمیوں میں ضروری وسائل کا فوری استعمال یقینی بنانا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ خاندان ناقابلِ تصور سانحہ برداشت کر رہے ہیں۔

اس سانحے میں بہت سی جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید