• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا برکس ممالک پر اضافی ٹیرف سے متعلق بیان، کریملن کا ردعمل آگیا

دیمتری پیسکوف، ترجمان کریملن(فائل فوٹو)۔
دیمتری پیسکوف، ترجمان کریملن(فائل فوٹو)۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برکس ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کے  بیان پر کریملن نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس گروپ نے دوسرے ممالک کو کمزور کرنے کےلیے کبھی کام نہیں کیا۔ 

ماسکو سے کریملن کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی برکس ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کے بیان کا نوٹس لیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے ایسے بیانات دیکھے ہیں۔ 

کریملن نے مزید کہا کہ لیکن یہاں یہ بات بہت اہم ہے برکس باہمی مفادات کی بنیاد پر تعاون اور عالمی نقطہ نظر میں ہم آہنگی والے ممالک کا اتحاد ہے۔ 

کریملن کا کہنا ہے کہ برکس ممالک کا یہ تعاون نہ کبھی کسی تیسرے ملک کے خلاف تھا، نہ ہے اور نہ ہی ہوگا۔

اس سے قبل چین نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برکس ممالک پر 10 فیصد مزید ٹیرف کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید