• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: محرم کے جلوس کے دوران کشیدگی، پولیس کا عزاداران پر لاٹھی چارج، 16 افراد کیخلاف مقدمہ

---تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا
---تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں محرم الحرام کے جلوس کے دوران کشیدگی دیکھی گئی، پولیس نے عزاداران پر لاٹھی چارج کیا جبکہ 16 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے جلوس کے شرکا کو ہی قصور وار قرار دے دیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے جلوس کے شرکاء نے اچانک راستہ بدلنے کی کوشش کی اور وہ پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر غیر طے شدہ راستے پر جانے لگے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ اس اچانک تبدیلی سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جلوس کو منتشر کرنے کی کوشش کی، صورتحال پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کیا، واقعے میں متعدد افراد اور پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اجین کے سپرنٹنڈنٹ پولیس پردیپ شرما نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے منتظمین کے ساتھ پہلے سے کئی اجلاس منعقد کیے گئے تھے، جس میں واضح طور پر یہ ہدایت دی گئی تھی کہ جلوس صرف مقررہ راستے پر ہی نکالا جائے گا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ 650 سے زائد اہلکار جلوس کی نگرانی پر مامور تھے جبکہ ڈرون کیمروں اور سی سی ٹی وی کے ذریعے پورے جلوس کی مانیٹرنگ کی جا رہی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید