• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانی یاد ……

گورکن کوٹھڑی میں ،کھاٹ پہ پڑا، شام کا سایہ معلوم پڑرہا تھا۔

قبرکھدوانی ہے، مَیں نے اُس سے کہا۔

وہ اوزار اُٹھاتا باہر آیا اور ایک طرف کو ہولیا۔

مَیں پیچھے چل پڑا۔

اُس نے ایک خالی جگہ دیکھ کر قبر کھودنا شروع کردی۔

قبر کھد چکی تو ہم میت کا انتظار کھینچنے لگ پڑے۔

میت کب آئے گی ،وہ پوچھتا۔

کچھ کہہ نہیں سکتا،مَیں ایک ہی جواب دیتا۔

رات بھر انتظار کے بعد ، پَو پوٹھتے سمے،وہ بولا،

ہم دونوں میں سے ایک کو قبر میں اُترنا ہوگا،

کیونکہ

کھدی ہوئی قبر،زیادہ دیر لاش کا انتظار نہیں کرتی۔

تازہ ترین