• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ برطانیہ کے رہنما اقبال سندھو کی اہلیہ حنا ملک انتقال کر گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے قائد کے دیرینہ ساتھی کارکن اور برطانیہ میں پارٹی کے سینئر نائب صدر اقبال سندھو کی اہلیہ، معروف سماجی و سیاسی رہنما حنا ملک انتقال کر گئیں۔ 

ان کی وفات کی خبر سن کر سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

مرحومہ نہایت ملنسار، بااخلاق، محبِ وطن اور انسان دوست شخصیت کی مالک تھیں۔ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے شعبہ خواتین کی ایک مخلص اور متحرک رہنما کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں۔ 

انہوں نے ہمیشہ اپنے شوہر اقبال سندھو کا دستِ راست بن کر سماجی، سیاسی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔حنا ملک ایک بااعتماد موٹیویشنل اسپیکر بھی تھیں اور ہر موضوع پر مدلل گفتگو اور لوگوں کو قائل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی تھیں۔ 

انہیں پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی اہلیہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز سے خصوصی قربت حاصل تھی، اور وہ اکثر ان کے ساتھ اپنی یادیں عوامی محافل میں شیئر کیا کرتی تھیں۔

وہ خواتین کی خودمختاری، سماجی بہبود اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیشہ سرگرم رہیں۔ برطانیہ میں بھی انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور انہوں نے اپنے اخلاق، خلوص اور کردار سے لوگوں کے دل جیت رکھے تھے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید