• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس جنید غفار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

جسٹس جنید غفار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس سندھ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے حلف لیا۔ وہ 13 ستمبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔

جسٹس جنید غفار فروری 2025 سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس جنید غفار کی بطور مستقل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دی۔

جسٹس محمد جنید غفار 14 ستمبر 1963 کو پیدا ہوئے، انہوں نے 1990 میں وکالت کی ڈگری حاصل کی اور 2013 میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔

جسٹس محمد جنید غفار 2015 میں سندھ ہائیکورٹ میں بطور مستقل جج تعینات ہوئے۔

تقریبِ حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن، وکلا، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی بھی شریک ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید