• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یادداشتیں ……

گاؤں سے ذرافاصلے پر،کھیتوں کے بیچ ، اُس کا ڈیرہ تھا۔

مَیں وہاں شام ڈھلنے سے ذرا پہلےپہنچا۔

وہ اَسی پچاسی برس کا بزرگ تھا، مقامی سطح پر سماجی و سیاسی

تبدیلیوں کی تاریخ کا اَمین۔

مَیں اُس کی یادداشتیں مُرتب کرناچاہتاتھا۔

وہ ماضی میں کھوگیا۔

سترسال پہلےمیرے والد کے پاس، تمہاری ہی طرح کا شخص آیاتھا۔

تب مَیں چھوٹاتھا، عجیب سوال پوچھتا۔

حتیٰ کہ مرغیوں،بکریوں، بھینسوں کی تعداد تک پوچھی اور رجسٹر میں درج کی۔

ہماری کچھ بھینسیں بعد میں چوری بھی ہوگئیں۔

وہ اچانک ماضی سے پلٹا،کچھ دیر خاموش ہوا، پھر بولا

میری باتیں تو ہوتی رہیں گی،تم بتاؤ!ستر سال کہاں رہے؟

تازہ ترین