ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) میں چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی توسیع میں محض 14 روز باقی رہنے کے باوجود ایچ ای سی میں تقرریوں اور بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
منگل کو ٹیکسلا کی انجنیئرنگ یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے گریڈ 21 کے پروفیسر محمد علی ناصر کو ایک برس کے لیے ڈیپوٹیشن پر ایڈوائزر مقرر کردیا گیا۔
ان کی تعیناتی ریسرچ اینڈ اینوویشن محکمہ میں کی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی منظوری چیئرمین ایچ ای سی سے لی گئی تھی۔