• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت کا گھر ……

رات تھی،گھنے بادلوں والی۔

مَیں دس برس کا بچہ ، لالٹین تھامے آگے،

وہ تینوں میرے پیچھے تھے۔

گاؤں کےنکڑ پر موجود ایک گھرپہنچے،

تومعاملہ کیا ہے؟مجھے معلوم پڑا ۔

برادری نےمصالحت کے لیے تین معززین کو بلایا تھا۔

نئی دُلہن کی پیشانی پر ستارے جگمگائے ،ہم گھروں کو پلٹے۔

مَیں پڑھ لکھنے کے بعد رزق چننے دیارِ غیر جا پہنچا۔

وقت کا پرندہ اُڑتارہا۔

گزشتہ الیکشن میں لوٹا،اپنےاُمیدوار کی کمپین میں جُت گیا۔

پینتالیس برس بعد ،اُس گھر پہنچا،دروازے پر

ہماری مخالف پارٹی کانشان تھا۔

وہ مجھے دیکھتے ہی پہچان گئی۔

اگلے ہی لمحے، دروازے پر مخالف

نشان نہیں تھا۔

تازہ ترین