• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان کرپشن اسیکنڈل، پیپلز پارٹی کا شفاف تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ کے استعفے کا مطالبہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کوہستان کرپشن اسیکنڈل کی شفاف تحقیقات کےلیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ شفاف تحقیقات کےلیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فوری استعفیٰ دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہے تبدیلی؟ خیبر پختونخوا کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا گیا ہے، انسداد بدعنوانی کے دعویدار مددگار بدعنوانی نکلے۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ ذاتی تجوریاں بھرنے والوں کا احتساب بھی ہو گا اور حساب بھی ہو گا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، لگژری گاڑیوں اور جائیدادوں کی تفصیلات اور تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا کی تاریخ کے میگا کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس کو انکوائری سے باضابطہ تفتیش میں تبدیل کر دیا ہے۔ نیب خیبر پختونخوا کی تازہ کارروائی میں مزید سنسنی خیز اور نئے رازوں سے پردہ اٹھ گیا ہے۔

سرکاری تفصیلات کے مطابق اس کیس میں اب تک مجموعی طور پر 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور ضبط کیے ہیں، نیب نے ایک ارب روپے سے زائد نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور 3 کلو گرام سے زیادہ سونا برآمد کیا ہے، مختلف کمرشل بینکوں میں موجود 73 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے ہیں جن میں 5 ارب روپے سے زیادہ رقم موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید