صحت بخش اور لذیز ڈریگن فروٹ دنیا کے چند ممالک میں اگایا جاتا ہے لیکن اب اس کی کاشت پاکستان میں بھی شروع کردی گئی ہے۔
چین اور پاکستان کے ماہرین نے باہمی اشتراک سے لاہور میں ڈریگن فروٹ کے کھیت تیار کیے ہیں۔
پانچ سال قبل پاکستان اور چین کے کسانوں نے اس پر کام کیا اور اب لاہور میں بھی ڈریگن فروٹ کاشت کیا جا رہا ہے، پاکستان میں 7 مختلف رنگوں کے ڈریگن فروٹ کی فصل تیار کی جا رہی ہے۔
ایک مرتبہ کاشت کے بعد 15 سال تک اس پودے سے پھل حاصل ہوتا رہتا ہے۔ اس وقت لاہور اور کراچی میں ڈریگن فروٹ کی کاشت کی جارہی ہے۔
زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈریگن فروٹ اور اس کے پودے میں موسم کی سختیاں برداشت کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے اس لیے پاکستان میں اس کی کاشت کامیابی سے جاری ہے۔