• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کی ایک اور شرط پوری، ترسیلات زر کی ٹرانزیکشنز پر بینکوں کیلئے منافع ختم

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کو پورا کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے ترسیلات زر کی ٹرانزیکشنز پر بینکوں کیلئے منافع ختم کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق نئے بجٹ سے بینکوں کو ترسیلات زر موصول ہونے پر رقم نہیں دی جائیگی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سیکرٹری فنانس کے مطابق 100ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر ٹرانزیکشنز پر 35ریال منافع دیا جا رہا تھا، رواں مالی سال تقریباً 2سو ارب روپے بینکوں کو منافع کی مد میں دیئے جانے کا تخمینہ تھا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں معاشی ٹیم نے بریفنگ دی دیتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ ترسیلات زر موصول ہونے پر بینکوں کو منافع مرکزی بینک کے منافع سے دیا جا سکتا ہے۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران تقریباً 86ارب روپے بینکوں کو منافع کی مد میں دیئے گئے۔ امداد اللہ بوسال نے کہا کہ ترسیلات زر کی ٹرانزیکشنز پر بینکوں کو ملنے والے منافع پر کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔امداد اللہ بوسال نے کہا کہ مالیاتی گنجائش اور آئی ایم ایف شرائط پر بجٹ مختص نہیں کیا گیا ہے، مرکزی بینک ترسیلات زر پر بینکوں کو منافع کیلئے نئی سکیم تیار کر رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید