• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آرمینیا کے سفارتی تعلقات قائم

—فوٹو: پی آئی ڈی
—فوٹو: پی آئی ڈی 

پاکستان اور آرمینیا نے سفارتی تعلقات قائم کر لیے۔

 ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج آرمینیا کے وزیرِ خارجہ مسٹر آرا رت میرزوئیان کے ساتھ مشترکہ اعلامیے کا تبادلہ کیا، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہو گئے۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور آرمینیا کے وزیرِ خارجہ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے، یہ تاریخی قدم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے، دونوں رہنماؤں نے یو این چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت ممکنہ تعاون کے شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی اشتراکِ عمل کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ اپنے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوش حالی کے مشترکہ مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔

قومی خبریں سے مزید