• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا، وزارتِ خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت کم کی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت پرانے نرخ پر برقرار ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مٹی کا تیل 1 روپے 46 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 176 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید