شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس جاری ہے، افتتاحی اجلاس کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف روسی صدر ولادی میر پیوٹن، ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیگزانڈر لوکا شینکو آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، تاجک صدر امام علی رحمٰن اور ترکمانستان کے صدر سے بھی گفتگو کی۔
شہباز شریف نے کرغستان کے صدر، مالدیپ کے صدر محمد معیزو اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔
وزیرِ اعظم نے عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف سے عالمی رہنماؤں کی غیر معمولی گرم جوشی دیکھنے میں آئی، ان ملاقاتوں میں دیکھی گئی قربت پاکستان اور ان ممالک کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔