• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: نامعلوم شخص ہاسٹل میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناکر فرار


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے شہر بنگلورو میں نامعلوم شخص خواتین کے ہاسٹل میں آدھی رات کو گھس کر ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر باآسانی فرار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بنگلورو کے علاقے گنگوتری سرکل میں واقع خواتین کے لیے  پیئنگ گیسٹ (پی جی) ہاسٹل میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص رات 3 بجے ہاسٹل میں داخل ہوا اور ایک 23 سالہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بعد اس سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماسک پہنے مذکورہ شخص ہاسٹل میں داخل ہوا اور اس نے پہلی منزل پر موجود تمام کمروں کو پہلے باہر سے لاک کیا، اس کے بعد ایک کمرے میں گھس گیا جہاں ایک لڑکی سو رہی تھی۔

ملزم نے سوتی ہوئی لڑکی کو نامناسب انداز میں چھوا اور جب لڑکی نے مزاحمت کی تو اس نے چاقو دکھا کر ڈرانے کے بعد اسے اپنے ناخنوں سے زخمی کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد ملزم متاثرہ لڑکی کے کمرے کی الماری سے 2 ہزار 500 روپے نکال کر فرار ہو گیا۔

متاثرہ لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید