• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی کابل میں عبوری افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی سے ملاقات

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا دفترِ خارجہ
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا دفترِ خارجہ

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے جہاں ان کی ملاقات عبوری افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے ہوئی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ وزیرِ ریلوے، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور سیکریٹری ریلوے بھی ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی امیر خان متقی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، ٹرانزٹ ٹریڈ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کےفروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دفترِخارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ خطے کی اقتصادی ترقی کی مکمل صلاحیت کے حصول کے لیے رابطےمیں رہیں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے تسلسل اور دونوں اقوام کے باہمی فائدے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تجارت، ٹرانزٹ اور سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے، خطے کی اقتصادی ترقی کی مکمل صلاحیت کے حصول پر اتفاق کیا اور بین الاقوامی رابطہ منصوبوں کی تکمیل کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وزیرِ خارجہ کا دورۂ کابل ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے کے معاہدے کے لیے ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق سہ فریقی فریم ورک معاہدے پر دستخط کابل میں ہوں گے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ سہ فریقی منصوبہ مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی سے متعلق ہے۔

قومی خبریں سے مزید