راولپنڈی میں شدید بارش کے بعد مرکزی شاہراہیں کلیئر کر دی گئیں۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ مری روڈ، راجہ بازار اور مرکزی شہر کی ملحقہ رابطہ سڑکوں سے پانی کا نکاس کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ کم ہو کر 21 فٹ سے 5فٹ پر آ گیا ہے۔
ادھر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ندی نالوں میں طغیانی کے پیشِ نظر مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے پاک فوج اور ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں کو سیلابی صورتِ حال میں شاندار خدمات پر شاباشی بھی دی۔