کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس بھرتی کے لئے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں نے پولیس ملازمت نہ ملنے پر آئی جی آفس کے سامنے احتجاج کیا ،اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہم نے میرٹ پر ٹیسٹ دیا تاہم ہمیں پولیس میں بھرتی نہیں کیا گیا۔ اہلکاروں کا تعلق اندرون سندھ سے ہے ،مظاہرے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ 11ہزار بھرتیوں کا اعلان کیا گیا تھا ،27ہزار امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا ، جن 11 ہزار امیدواروں کے نمبر زیادہ تھے انھیں تقرری لیٹر دے دئیے گئے ہیں ،مزید 5 ہزار 300 امیدواروں کو بھی اسی طرح میرٹ پر بھرتی کیا جائے گا،بعد ازاں پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔