وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے دورے کا کوئی پروگرام نہیں۔
یہ بات وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا حصہ نہیں، گلوبل وارمنگ میں ترقی یافتہ ممالک کا حصہ ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ کا زیادہ اثر چھوٹے ممالک پر پڑ رہا ہے، ہمیں جنگلات کو بڑھانا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لیےدنیا بھر میں کوشش ہونی چاہیے۔